ایڈز Acquired Immune Deficiency Syndrome کا مخفف ہےجو ایک جان لیوا اور دائمی مرض ہے ۔ جسکی وجہ Human Immunodeficiency Virus (HIV) ہے۔ یہ وائرس مدافعتی نظام کو تباہ کرکے انسانی جسم کے امراض کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو متاثر کر تا ہے۔ یہ مختلف طریقوں سے ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہو سکتا ہے۔ ادویات کے استعمال کے بغیر HIV کو متاثرہ شخص کا مدافعتی نظام کمزور کر کے AIDS میں تبدیل ہونے کیلئے کئی برس کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ اس لئے ابتدائی مراحل میں ہی معائنہ کروا لینا بہت اہمیت کا حامل ہے۔